Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی بلدیاتی انتخابات پر ایم کیو ایم کا ہنگامی اجلاس طلب

اجلاس میں شرکت کیلئے تمام رابطہ کمیٹی ارکان کو بہادر آباد پہنچنے کی ہدایت، ذرائع
شائع 22 نومبر 2022 05:35pm
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔ فوٹو — فائل
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔ فوٹو — فائل

کراچی: الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے فیصلے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ہنگامی اجلاس شام 6 بجے شروع ہوگا جس میں شرکت کے لئے تمام رابطہ کمیٹی ارکان کو پارٹی کے مرکز بہادر آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی غور ہوگا اور اس کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

local bodies election

ECP

karachi

MQM Pakistan