Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیفا ورلڈ کپ: سعودی عرب کا ارجنٹائن کو بڑا جھٹکا

ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے اپ سیٹ میں دو بار کے فاتح ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست
شائع 22 نومبر 2022 05:32pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں سعودی عرب نے لیونل میسی کی ارجنٹائن کو حیران کر دیا، سعودی عرب نے ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے اپ سیٹ میں دو بار کے فاتح ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دیدی۔

میسی نے کوپا امریکہ ہولڈرز کو پنالٹی اسپاٹ سے ابتدائی برتری دلائی، لیکن دوسرے ہاف کے شروع میں صالح الشہری نے گول برابر کر دیا اور سالم الدوسری کے دوسرے گول نے فاتح بنا دیا۔

الشہری نے 48 ویں منٹ میں گول کیا جبکہ الدوسری نے 53 ویں منٹ میں پنالٹی ایریا کے کنارے سے ایک اسٹرائیک میں کرل کرتے ہوئے گول داغا۔

مارٹنیز کی جگہ مانچسٹر سٹی کے جولین الواریز کو کپتان لیونل میسی اور اینجل ڈی ماریا کے ساتھ فارورڈ لائن میں شامل کیا گیا، جب کہ مڈفیلڈ میں الیکسس میک ایلسٹر کی جگہ الیجینڈرو گومز آئے۔

ارجنٹائن کی ٹیم میں البیسیلیسٹی کے فائنل ورلڈ کپ وارم اپ میں گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 5-0 سے شکست کے بعد تین دفاعی تبدیلیاں ہوئیں۔

نکولس اوٹامینڈی، نکولس ٹیگلیافیکو اور کرسٹین رومیرو تینوں واپس آئے۔ لیسانڈرو مارٹینز، مارکوس ایکونا اور جوآن فوئتھ کو بٹھا دیا گیا۔

سعودی کوچ ہیرو رینارڈ نے اسی ٹیم کو برقرار رکھا جو گزشتہ ہفتے دوستانہ میچ میں کروشیا سے 1-0 سے ہار گئی تھی۔

سلمان الفراج کندھے کی حالیہ انجری کے باوجود ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

FIFA World Cup 2022

Saudi Arabia vs Argentine