Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہزاد رائے نےاپنی عُمربتادی۔۔ لیکن وہ صحیح ہیں یا گوگل؟

اپنی عمر زیادہ بتائے جانے پر اداکار کا دلچسپ ردعمل
شائع 22 نومبر 2022 03:47pm

سدا بہار شخصیت کا تذکرہ ہو توشوبزمیں سے دو شخصیات سب سے پہلے ذہن میں آتی ہیں، خواتین میں یہ اعزازماہ نوربلوچ جبکہ مردحضرات میں گلوکار شہزاد رائے کے پاس ہے جن سے اکثروبیشتر مداح یہی سوال پوچھتے دکھائی دیتے ہیں کہ آخر وہ ایسا کیا کھاتے ہیں کہ ان کی عمرکو ’ریورس گیئر‘ لگ گیا ہے۔

ایسے ہی ایک مداح نے شہزاد رائے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے ان کی تاریخ پیدائش کا سن 1968 لکھ ڈالا ۔ بغیرکسی کیپشن کے اس پوسٹ کا مقصد یہی واضح کرنا تھا کہ گلوکار نوجوان نظرآتے ہیں۔

عمرکے معاملے میں صرف خواتین ہی محتاط نہیں ہوتیں، مردحضرات کو بھی بُرالگتا ہے اگرکوئی انہیں ان کی عمرسے بڑا بتائے۔

شہزاد رائے نے بھی اس ٹویٹ میں اپنی عمر بڑھا کربتائے جانے پرمداحوں پروہ راز کھول دیا جسے جاننے کیلئے وہ شدت سے منتطرتھے۔

دلچسپ ردعمل دینے والے گلوکار نے لکھا، ”پیدا ہونے سے پہلے ہی اتنا بڑا ہوگیا؟ مجھے مبارکباد دینا مت بھولیے گا، میں 16 فروری 1978 کو پیدا ہواتھا“۔

اس ٹویٹ پرحسب معمول دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آئے۔

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل پر شہزاد رائے کی عمر ان کی بتائی گئی عُمرسے پورے ایک سال زیادہ ہے۔

گوگل کے مطابق شہزاد رائے 16 فروری کو ہی پیداہوئے تھے تاہم سال 1977 ہے نہ کہ 1978۔

تو اب شہزاد رائے غلط ہیں یا گوگل یہ تو وہ خود ہی بتا سکتے ہیں۔

Shehzad Roy

google

Shehzad Roy's age