Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرقانونی شراب لائسنس کیس: عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لئے طلب کرلیا
شائع 22 نومبر 2022 03:11pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

لاہور کی احتساب عدالت نے غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف غیر قانونی شراب لائسنس کیس کی سماعت ہوئی۔

عثمان بزدار عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

فاضل جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب ہے؟۔

جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری ابھی جاری نہیں ہوئے۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لئے طلب کرلیا۔

pti

accountability court

Usman Buzdar

lahore

Bail