Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالت نے سندھ حکومت کو مزید ترقیاتی ٹھیکے دینے سے روک دیا

ہر ٹینڈر کی لاگت اور کام کی نوعیت کی تفصیلات فراہم کی جائیں، عدالت
شائع 22 نومبر 2022 02:02pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے انفراسٹرکچر کیلئے ورلڈ بینک اور سندھ حکومت کے تین ارب روپے کے فنڈز استعمال کرنے کے خلاف سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ جن منصوبوں کے پہلے ٹھیکے جاری ہوئے ان کا جائزہ لیا جاسکتا ہے، ہر ٹینڈر کی لاگت اور کام کی نوعیت کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

دوران سماعت وکی کے ایم سی نے کہا کہ اتنی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مناسب وقت دیا جائے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے، ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔

عدالت نے مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

kmc

karachi

development projects

Tenders

World Bank Funds