Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سب منتظررہیں‘: نسیم شاہ کچھ بڑا کرنے والے ہیں

مداحوں نے فاسٹ بالر سے شوبزسے دور رہنے کی درخواست کردی
شائع 22 نومبر 2022 01:30pm
تصویر: نسیم شاہ/آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ
تصویر: نسیم شاہ/آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرنسیم شاہ اچھے کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے خدوخال کے باعث بھی شہرت رکھتے ہیں، حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران بھارتی اداکارہ اروشی کا ان کی جانب متوجہ ہونا تو سبھی کو یاد ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقاریونس کی ایک ٹویٹ نے شائقین کرکٹ بالخصوص نسیم شاہ کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے کہ آیا وہ شوبزکا حصہ بننے تو نہیں جارہے۔

نسیم شاہ کے ساتھ اپنی تصویرشیئرکرنے والے وقار یونس نے ٹویٹ میں لکھا، ”سب منتظررہیں، کچھ بڑاآنے والا ہے“۔

بورے والہ ایکسپریس کے اگلا جملے ، ”نسیم شاہ صرف اچھے کرکٹرہی نہیں بہت اچھے اداکار بھی ہیں“ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

گو وقاریونس کی جانب سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں لیکن صارفین نے تبصروں میں اپنے جذبات کا اظہار تو کرنا ہی تھا، بیشترکی جانب سے اس ممکنہ فیصلے پر تحفظات کااظہارکرتے ہوئے نسیم شاہ کو شربزسے دور رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

کئی ایک نےخوب تُکّے بھی لگائے۔

دوسری جانب نسیم شاہ نے بھی تازہ ٹویٹ میں اپنی دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے معنی خیز کیپشن سے صارفین کو سوچنے پرمجبورکردیا کہ کیا واقعی وہ شوبزکا حصہ بننے جارہے ہیں اور یہ تصویر کہیں کسی فوٹو شوٹ کا حصہ تونہیں۔

نسیم شاہ نے کیپشن میں لکھا، ”مقصد اپنی شرائط پرزندگی گزارنا ہے“۔

Waqar Younis

Naseem shah

Asia cup

Urvashi Rautela