Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہجوم کے ہاتھوں قتل کے واقعات روکنے کیلئے پولیس کو تربیت دینے کی تجویز

مچھر کالونی واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی نے سفارشات حکومت کو پیش کردیں
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2022 02:08pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ہجوم کے ہاتھوں 2 افراد کی اندوہناک ہلاکت کے معاملے پر تحقیقات کیلئے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی۔

ایوب کھوسو، کاشف بجیر، سید محمود عالم شاہ اور شاکرہ صدیقی پر مشتمل کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہجوم کی ہینڈلنگ کے بارے میں پولیس کو تربیت دی جانی چاہیے۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے افواہ پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، تمام ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

کمیٹی کی رہورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان کا شفاف ٹرائیل کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں، شہری کچی آبادیوں کی رجسٹریشن کی جائے۔

کمیٹی رپورٹ میں دی گئی سفارشات میں کہا گیا کہ کچی آبادیوں میں مقیم تارکینِ وطن خاندانوں کی بھی رجسٹریشن کی جائے۔ فیلڈ میں کام کرنے والی کمپنیوں، تنظیموں اور اداروں کو متعلقہ تھانوں کو سرگرمیوں کے متعلق مطلع کرنا چاہیے۔ ایسی نجی کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین حفاظتی تدابیر کے حوالے سے تربیت یافتہ ہونے چاہئیں، نجی کمپنیوں کی گاڑیوں پر عارضی نمبر پلیٹس اور لوگو سمیت ہیلپ لائن اور شکایات کے لیے فون نمبر بھی نمایاں طور درج ہونے چاہئیں۔

Machar Colony

Fact Finding Report