Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پولیس اہلکار کا قتل: ملزم کے والدین کا بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان

خرم کی حرکتوں کے ہم بالکل بھی ذمہ دار نہیں، والدین
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2022 05:01pm

کراچی میں فائرنگ کرکے شاہین فورس کے اہلکار کو ہلاک کرنے والے ملزم کے والدین کا بیان پولیس نے ریکارڈ کرلیا۔

مبینہ ملزم خرم نثار کے والدین نے بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم اس وقت خرم کہاں ہے، خرم سال میں ایک دفعہ پاکستان آتا ہے اور وہ پاکستان آکر کیا کرتا ہے ہمیں نہیں معلوم۔

پولیس کو دئے گئے بیان میں خرم کے والدین نے کہا کہ خرم کی حرکتوں کے ہم بالکل بھی ذمہ دار نہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپا مارا ہے۔

عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک بھائی فیصل آباد میں رہتا ہے۔

ملزم کے حوالے سے ایف آئی اے کو اطلاع کردی گئی ہے تاکہ بیرون ملک فرار نہ ہوسکے اور گاڑی کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیں گے۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کی گاڑی سے تین سے چار ہتھیار بھی ملے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزم کے والد نثار احمد نے بتایا کہ وہ سابق ڈپٹی کمشنر ہیں، اور معذوری کی وجہ وہیل چیئر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کی ہلاکت، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر

دوسری جانب شہید اہلکار عبدالرحمان کی نماز جنازہ 5 بجے پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ادا کی جائے گی۔

Karachi Firing

Defense Phase 5