Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دل کرتا ہے کہ میں بھی پاکستان جاؤں، بھارتی کامیڈین

بھارتی سنگھ کی اداکار ہمایوں سعید سے گفتگو
شائع 22 نومبر 2022 01:32am

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہمراہ اسٹیج پر گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

دبئی میں ہونے والے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘میں بھارتی سنگھ نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ’سر میں نے آپ کے بارے میں کافی تفصیل سے پڑھا ہے، آپ کی ایک فلم تھی (لندن نہیں جاؤں گا) تو کیوں نہیں جائیں گے آپ لندن؟

بھارتی سنگھ نے کہا کہ آپ کا ویزا نہیں لگا تھا یا رانی کے ساتھ آپ کی بنتی نہیں ہے؟

ہمایوں سعید نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری ایک فلم تھی’پنجاب نہیں جاؤں گی’جب وہ کامیاب ہو گئی تو میں ذرا لالچی ہو گیا اور میں نے سوچا کہ اب ’میں لندن نہیں جاؤں گا‘ بنا لیتے ہیں۔

بھارتی سنگھ نے کہا کہ ’دل کرتا ہے کہ میں بھی پاکستان جاؤں، وہاں جاکر کھانا کھاؤں، مجھے اور شوہر ہرش کو جب بھوک نہیں لگتی ہم پاکستانی کھانوں کے یوٹیوب چینل لگا کر بیٹھ جاتے ہیں‘۔

جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ ’بالکل میں انڈیا بھی آؤں گا اور آپ لوگ پاکستان بھی آئیں گے‘۔

ایوارڈ تقریب کے دوران پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ اور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے اور ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے۔

بھارت کی معروف اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپورنے پاکستانی اداکارہ سجل علی کو محبت بھرے انداز میں سے گلے لگایا۔

Fahad Mustafa

Humayun Saeed

sajal aly

Ranveer Singh

Bharti singh

Jhanvi kapoor