وزیر خزانہ کی شوگر ملز ایسوسی ایشن وفد کو جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
حکومت کا مقصد کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنا ہے، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو جلد مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
اسحاق ڈار سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی۔
وزیرخزانہ نے وفد کو چینی کے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
ملاقات میں اسحاق ڈار نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو تعاون اور ان کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں چینی کی پیداوار شروع کرنے میں تاخیری کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خزانہ کو شوگر انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Finance minister
اسلام آباد
sugar mills association
مقبول ترین
Comments are closed on this story.