Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف تعیناتی پر وزارت دفاع کو پی ایم ہاؤس سے خط موصول ہوگیا، وزیر دفاع

ایک روز کے اندر آرمی چیف تعیناتی کے مراحل طے ہو جائیں گے، خواجہ آصف
شائع 21 نومبر 2022 08:29pm
عمران تحفہ بیچنے والا پہلا آدمی ہے۔ فوٹو — فائل
عمران تحفہ بیچنے والا پہلا آدمی ہے۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایک روز کے اندر تعیناتی کے مراحل طے ہو جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آج پورا دن ایک خبر چلتی رہی، قوم میں بے چینی رہی، ادارہ 75 بعد کہہ رہا ہے ہم نیوٹرل ہیں، جسے عمران خان غیر آئینی اقدامات کے لئے اُکسا رہے ہیں، یہ اقدار کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دو تین روز میں اہم تعیناتی کا معاملہ حل ہو جائے گا، وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاؤس سے خط موصول ہوا جب کہ وہ خط جی ایچ کیو سے کمیونیکیٹ ہوگیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان اداروں کے تعاون کے باوجود کچھ نہ کرسکے، لہٰذا عمران اپنی ناکامیوں کا ملبہ اداروں پر نہ ڈالیں، یہ تحفہ بیچنے والا پہلا آدمی ہے، انہوں نے بھارت سے ملنے والا گولڈ میڈل تک بیچ دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اوپر لانے کی ذمہ دار حکمران اشرافیہ ہے، ہماری اسٹیبلشمنٹ نے چار بار مجموعی طور پر 36 سے 37 سال ملک میں حکومت کی۔

COAS

imran khan

Khawaja Asif

National Assembly

Army chief appointment