Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم اعلیٰ سطح مذاکرات کیلئے جمعرات کو ترکیہ پہنچیں گے

شہباز شریف دورے کے دوران ترک صدر سے بھی ملاقات کریں گے
شائع 21 نومبر 2022 07:27pm
PM Shehbaz will be meeting important people in Turkey on November 25 and 26| Aaj News

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح مذاکرات کے لئے جمعرات کو ترکیہ پہنچیں گے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیاں اعلیٰ سطح مذاکرات رواں ہفتے کے اختتام پر ہوں گے جہاں شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جب کہ 5 اہم وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم 25 اور 26 نومبر کو ترکیہ میں اہم ملاقاتوں کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کریں گے جس دوران شہباز شریف ترک صدر کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

شہباز شریف اور ترک صدر کے مابین ملاقات میں روس یوکرین کی موجودہ صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Turkey