Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اہم تعیناتی کسی کی مرضی سے نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہوگی، فضل الرحمان

حکومتی اتحادی جماعتیں ٹیم کی طرح کام کر رہی ہیں، پی ڈی ایم سربراہ
شائع 21 نومبر 2022 05:44pm
Army chief’s appointment will be as per Constitution and on merit - Fazlur Rehman | Aaj News

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جس کے پاس اختیار ہے وہی آرمی چیف کی تعیناتی کرے گا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2014 میں 120 کا دھرنا دیا گیا جس کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا اور اب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اہم تعیناتی معمول کا عمل ہے، اپنی مرضی کی تعیناتی کا مطالبہ عجیب ہے کیونکہ کل ہو کوئی اپنی مارضی کی تعیناتی چاہئے گا، لہٰذا فیصلہ کسی کی مرضی سے نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہوگا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں ٹیم کی طرح کام کررہی ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی جب کہ عوامی رابطہ مہم کے لئے مختلف صوبوں میں جا رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے، انہوں نے ماضی کے مارچ میں بھی فساد پھیلایا، ان کا مقصد اسلام آباد میں امن خراب کرنا ہے، البتہ ہمارا مارچ انتہائی پُر امن تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات سے باہر آگئے ہیں،معیشت کی بہتری کی جانب سفر کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے روپے کی قدرایک جگہ ٹھہر نہیں رہی تھی مگر اب ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔

PDM

Sukkur

Molana Fazal ur Rehman

Army chief appointment

Politics Nov21 2022