Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ارشد شریف قتل: ایسا اشارہ نہیں دوں گا ملوث افراد ہوشیار ہوجائیں, ووڈا

سلمان اقبال کا ارشد شریف قتل میں کوئی ہاتھ نہیں، صحافیوں سے گفتگو
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2022 05:46pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث افراد بہت شاطر ہیں جنہیں ایسی کوئی لائن نہیں دینا چاہتا کہ وہ پہلے سے ہوشیار ہوجائیں، قتل کروانے والے بہت طاقتور ہیں جو جلد ہی قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ارشد شریف قتل کیس پر بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف آئی اے نے بھی میرے بیان کی تصدیق کردی ہے۔

پریس کانفرنس میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے چار باتیں کی تھیں جن کی تصدیق ایف آئی اے نے کی۔

  • ارشد شریف کے قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی
  • ارشد شریف کا فون نہیں ملا
  • انہیں قریب سے گولی ماری گئی
  • یہ قتل سازشی ہے

فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشدشریف قتل کی تحقیقاتی کمیٹی صحیح سمت میں کام کررہی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی زبردست کام کر رہی ہے یہ بڑی تگڑی ٹیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے آج تحقیقاتی ٹیم کے سامنے کوئی شواہد پیش نہیں کئے گئے، وہ اگلی بار کیلئے رکھ دئے گئے ہیں۔ ت تسنیم حیدر کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور ہمارے لیے بہت تکلیف اور پریشانی کا باعث ہے۔ اس میں سیاست سے بالاتر رہا جائے اور گھٹیا قسم کا مذاق نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سلمان اقبال کے بارے میں مجھ سے سوال ہوا، میں سمجھتا ہوں کہ سلمان اقبال کا ارشد شریف قتل میں کوئی ہاتھ نہیں، انہیں پاکستان واپس آجانا چاہیے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف مجھ سے ہر وقت رابطے میں رہا۔

FIA

faisal vawda

arshad sharif death