Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: اپنے ہی 3 بھائی قتل کرنے والے ملزم کو معافی مل گئی

والدین نے بیٹے کو قصاص کے تحت معاف کردیا
شائع 21 نومبر 2022 02:21pm
مقتولین کی گاڑی پرگولیوں کے نشانات/ اسکرین گریب
مقتولین کی گاڑی پرگولیوں کے نشانات/ اسکرین گریب

کوئٹہ میں فائرنگ کرکے اپنے ہی 3 سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم قیس کو قصاص کے تحت معاف کردیا گیا۔

نوعمرملزم قیس کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا،والدین نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم سےغلطی ہوئی،ہم اس کو معاف کرتے ہیں۔

والدین کی جانب سے معاف کیے جانے پرعدالت نےملزم قیس کوبری کرنےکاحکم دے دیا۔ملزم کے والد ناصر اچکزئی آرتھوپیڈک ڈاکٹرہیں۔

ملزم نے 27 ستمبر کو جوائنٹ روڈ ریلوے کالونی میں گاڑی پر فائرنگ کر کے اپنے ہی 3 بھائیوں کو قتل کیا تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 25سالہ زریان خان، 20سالہ صدران اور 8سالہ زران خان شامل تھے جو شادی کی تقریب سے گھرواپس جارہے تھے۔

واقعے پرآئی جی بلوچستانعبدالخالق شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کی تھی، بعد ازاں تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزم قیس نے جائیداد کے لالچ میں اپنے بھائیوں کوقتل کیا۔

quetta

3 KILLED