Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تشہری فلم کے لیے ثانیہ مرزا کے پہلے رقص کی ویڈیو وائرل

بھارتی ٹینس اسٹار نے نجی معاملات پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2022 05:47pm
تصویر بشکریہ: اے ایف پی
تصویر بشکریہ: اے ایف پی

علیحدگی کی خبروں پرخاموشی اختیارکرنے والے شعیب ملک اورثانیہ مرزا سوشل میڈیا پراپنے اپنے کام کے حوالے سے خوب متحرک ہیں۔

چند روزقبل اپنی سالگرہ پر**شعیب کی جانب سے مبارکباد کا پیغام نہ دینے والی ثانیہ** انسٹاپرمختلف برانڈزکی تشہیرکرتئ دکھائی دے رہی ہیں، تازہ ترین پوسٹ سلیپنگ میٹریس کے حوالے سے ہے جس میں بھارتی برانڈ اپنے فوم کے گدے کو پرسکون نیند کا ضامن قراردیتے ہوئے ثانیہ کا ایک نیا انداز سامنے لائی ہے۔

ثانیہ نے انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اس تشہیری مہم کیلئے شُوٹ کی جانے والی ویڈیو کے حوالے سے بنائے گئے گانے پرڈانس کررہی ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹارنے کیپشن میں بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ وہ اس طرح سے کسی شُوٹ کیلئے ڈانس کررہی ہیں لیکن وہ اس سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوئیں۔

ثانیہ کی پوسٹ پران کی قریبی دوست اور معروف بالی ووڈ کوریوگرافر فرح خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ، ”میں نے تمہیں سکھایا بھی بہت اچھا تھا“۔

دوسری جانب نجی زندگی کے حوالے سے سرگرم خبروں پراس جوڑی کے مداح بےچینی سے ثانیہ یا شیعب کی جانب سے کسی بھی ردعمل کے منتظرہیں تاہم دونوں نے ہی چُپ سادھ رکھی ہے۔

Shoaib Malik

Sania Mirza