Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا ملک بھر میں چینی کی پیداوار شروع کرنے میں تاخیر کا نوٹس

وزارت خزانہ کو شوگر انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت
شائع 21 نومبر 2022 11:32am
فوٹو۔۔۔۔ پاکستان ٹوڈے
فوٹو۔۔۔۔ پاکستان ٹوڈے

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں چینی کی پیداوار شروع کرنے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خزانہ کو شوگر انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم کے نوٹس کےبعد وزارت خزانہ حکام حرکت میں آگئے،وفاقی وزارت خزانہ نے شوگرملز ایسوسی ایشن کےوفدکوطلب کرلیا ہے ۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار آج شوگر ملز ایسوسی ایشن سے ملاقات کریں گے۔

چیئرمین شوگرملزایسوسی ایشن عاصم غنی عثمان کا کہناہے کہ مذاکرات میں 10لاکھ ٹن سرپلس چینی کی ایکسپورٹ پربات ہوگی ،چینی کی برآمد کی اجازت ملنے کے بعد ہی شوگرملزچلانا ممکن ہے ،چینی ایکسپورٹ کیے بغیر کاشتکاروں کو300 روپے فی من گنے کی ادائیگی ممکن نہیں ۔

suger

PM Shehbaz Sharif