ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ، کتنے کا ہوگیا؟
روپے کی بے قدری جاری ہے
کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد روپے کی بے قدری جاری ہے۔
انٹربینک میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد امریکی کرنسی کا لین دین 223 روپے 50 پیسے میں کیا گیا۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 229 روپے 95 پیسے ہے۔
یاد رہے کہ جمعے کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 223 روپے 17پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
ڈالر
interbank
Open Market
USD VS PKR
dollar prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.