Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دی کالنگ: ’کیا میرا یہاں استقبال کیا جائے گا؟‘

مورگن فری مین نے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دئے
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2022 08:47am
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

تاریخ میں پہلی بار فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا اور وہ بھی ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار مورگن فری مین کی موجودگی میں، جنہوں نے آج قطر میں ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔

85 سالہ مورگن فری مین نے چار سال قبل جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور نامناسب رویے کے الزامات کے بعد معافی مانگی تھی۔

انہوں نے آج تقریب کے افتتاحی سیگمنٹ بعنوان ”دی کالنگ“ سناتے ہوئے ناظرین کو بتایا کہ ’ہم سب ایک بڑا قبیلہ ہیں جو آسمانی خیمے کی نیچے جمع ہیں۔‘

انہوں نے 20 سالہ قطری کاروباری شخصیت اور اثر و رسوخ رکھنے والے غنیم المفتاح کے ساتھ بات کی، جو فیفا ورلڈ کپ کے سفیر ہیں۔ غنیم کاڈل ریگریشن سنڈروم کے ساتھ پیدا ہوئے تھے، یہ ایک غیر معمولی عارضہ ہے جو ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے کی نشوونما کو متاثر کرتا ہے۔

غنیم نے مورگن فری مین کو استقبالیہ انداز میں کہا ’آئیں چلیں۔‘

جس پرفری مین نے جواب دیا کہ ’مجھے یقین نہیں ہے، کیا میرا یہاں میرا استقبال ہے؟‘

المفتاح نے کہا، ’ہم نے صدا اس لیے بھیجی کہ یہاں سب کا استقبال ہے۔ یہ پوری دنیا کے لیے دعوت ہے۔‘

فری مین نے جواب دیا، ’مجھے یاد ہے کہ صدا سننے کے بعد بھی ہم نے کوئی راستہ دیکھنے کے بجائے اسے مسترد کر دیا اور اپنے الگ راستوں کا انتخاب کیا۔ اور اب دنیا اور بھی زیادہ دور اور منقسم محسوس ہوتی ہے۔ اگر صرف ایک ہی راستہ چن لیا جائے تو اتنے سارے ممالک، زبانیں اور ثقافتیں کیسے اکٹھی ہو سکتی ہیں؟‘

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی فیفا کے صدر جیوانی انفانٹینو کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچے اور ایک پرجوش ہجوم کے ساتھ دیگر عرب رہنماؤں کے ساتھ اپنی نشستیں سنبھال لیں۔

اس کے بعد میدان ایک شو شروع ہوا جس میں تین اونٹ، امریکی اداکار مورگن فری مین اور ایک نئے ٹورنامنٹ کے گانے ”ڈریمرز“ کی پرفارمنس دی گئی جس میں K-pop بوائے بینڈ BTS کے گلوکار جنگ کوک، قطری گلوکار فہد الکوبیسی کے ساتھ پرفارم کیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد، مصر، ترکی اور الجزائر کے صدور کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی میزبان اور ایکواڈور کے درمیان پہلے میچ سے قبل خیمے کی شکل والے اسٹیڈیم میں موجود رہنماؤں میں شامل ہوئے۔

Opening ceremony

FIFA World Cup 2022

Morgan Freeman

Ghanim al Muftah