Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کوئٹہ کی لڑکیوں کے سر چڑھا فیفا ورلڈ کپ کا بخار

کوئٹہ کی لڑکیاں اپنے آئیڈیل پلیئرز کے مووز کو اپنے کھیل میں بھی شامل کر رہی ہیں۔
شائع 20 نومبر 2022 09:05pm

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہوچکا ہے لیکن پاکستان میں فٹبال کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، دنیا کے سب سے مقبول کھیل کے حوالے سے کوئٹہ کی لڑکیوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، رونالڈو کی دیوانی انہی کی طرح پرفارم کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

کوئٹہ بھی فٹبال کے بخار میں مبتلا ہوگیا ہے، کوئی میسی کا فین ہے تو کوئی رونالڈو کے گیم پر فدا ہے، یہاں بچے بڑے نوجوان ہر ایک فٹبال کے رنگ میں رنگا نظر آرہا ہے۔

فیمیل فٹبالرز پر بھی ورلڈ کپ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، خود تو اس کھیل سے محبت رکھتی ہیں ساتھ ہی اپنے آئیڈیل پلیئرز کے مووز کو اپنے کھیل میں بھی شامل کر رہی ہیں۔

رونالڈو کی مداح کا کہنا ہے کہ جتنی امید رونالڈو کی ٹیم سے ہے اتنی باقی ٹیموں سے نہیں ہے، بات ایکسپیرینس، محنت اور کوشش کی ہے۔ جو ٹیم کوشش کرے گی وہی آگے بڑھے گی۔

جرمن فٹبالر مینوئل نوئر کی مداح کہتی ہیں کہ نوئر ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور انہیں کی وجہ سے وہ جرمنی کو سپورٹ کرتی ہیں۔

ایک خاتون فٹبالر کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ چھوٹا ہونے کی وجہ سے ہم مزید لڑکیاں نہیں لے سکتے، حالانکہ لڑکیاں شوقین ہیں اور چاہتی ہیں کہ لڑکوں کی طرح کھیلیں۔

ایک اور خاتون فٹبالر نے کہا کہ یہ لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں ہیں، ان لڑکیوں کیلئے کوئی سہولت نہیں ہے، اگر انلڑکیوں کو سہولت، گراؤنڈ اور مناسب ٹریننگ دی جائے تو یہ پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

قبائلی معاشرہ اور پردے کے ماحول میں لڑکیوں کا گھروں سے نکلنا کافی مشکل ہو گیا ہے، ایسے میں اگر حکومت ان کے تحفظ کے لئے مؤثر انتظامات اور سہولیات فراہم کرے تو بلوچستان کا یہ ٹیلنٹ دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا سکتا ہے۔

quetta

FIFA World Cup 2022