Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین آفریدی کی آپریشن کے بعد تصویر وائرل

فاسٹ بولر نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
شائع 20 نومبر 2022 06:04pm
تصویر: ٹوئٹر/ شاہین آفریدی
تصویر: ٹوئٹر/ شاہین آفریدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپینڈکس کے آپریشن کے بعد اسپتال کے بستر سے اپنی ایک تصویر شیئرکی ہے۔

شاہین آفریدی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ آج میرا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے، لیکن بہترمحسوس کررہا ہوں۔

فاسٹ بولر نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

شاہین آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے، فاسٹ بولر ان دنوں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

Shaheen Shah Afridi

Injury

Appendix Operation