Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں

مرحومہ کی نماز جنازہ آج دن 3 بجے سنگجانی میں ادا کی جائے گی
شائع 20 نومبر 2022 12:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

وزیراعظم شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج دن 3 بجے سنگجانی میں ادا کی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ کی والدہ کے انتقال کے بارے میں جان کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی روح کو ابدی سکون میں رکھے، میری دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے، آمین!

Marriyum Aurangzeb

condemns

Mother

PM Shehbaz Sharif

Passed Away

tauqir shah