Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ حکومت کی گیارہویں، بارہویں کے سالانہ امتحانی نتائج جاری کرنے کی ہدایت

نتائج ایک ہفتہ میں جاری کیے جائیں، وزیر تعلیمی بورڈ
شائع 20 نومبر 2022 10:42am
وزیر تعلیم سعید غنی نے گورنمنٹ گرلز ماڈل اسکول کا اچانک دورہ کیا، تصویر اے پی پی
وزیر تعلیم سعید غنی نے گورنمنٹ گرلز ماڈل اسکول کا اچانک دورہ کیا، تصویر اے پی پی

سندھ حکومت نے گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری نہ کرنے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

تمام بورڈز کو گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج ایک ہفتہ میں جاری کرنے کی ہدایت دیدی ہے۔

وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے محکمہ جامعات و بورڈز کو فیصلہ پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عملدرآمد نہ کرانے والے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

محمد اسماعيل راہو نے گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج جاری نہ کرنے پر تین بورڈوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر جامعات نے انٹرمیڈئیٹ بورڈ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کو سخت احکامات دیئے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ فروری 2022 کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے لئے 15 ستمبر 2022 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ نتائج میں تاخیر ناقابل برداشت ہے اور جس کی زمہ داری بورڈز کے چیئرمین اور کنٹرولر پرعائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے نتائج کا بے چینی کے ساتھ انتظار کررہے ہیں جبکہ سرکاری اور نجی شعبے کی جامعات نے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ مکمل کر لئے ہیں۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ جامعات داخلوں کے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے بورڈز کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں۔

تعلیم

Intermediate Education

Ismail Rahoo