Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی سلیکشن کمیٹی برطرف

سیمی فائنل میں شرمناک شکست کے بعد بی سی سی آئی کے زخم اب بھی تازہ
شائع 19 نومبر 2022 09:54pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

گزشتہ ہفتے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی شکست پر برہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو اپنی سینئر سلیکشن کمیٹی برطرف کردی۔

ٹی ٹوئنٹی 2022 کے عالمی چیمپئن انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کھانے والے بھارت کو آسٹریلیا میں ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا تھا، انگلینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

روہت شرما کی ٹیم کو سابق کھلاڑیوں، شائقین اور ملک کے میڈیا نے ”بے خبر“ اور ”تیراکی سے انجان ہونے کے باوجود سمندر میں اترنے والے“ کا لیبل لگایا تھا۔

سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے بھی کہا کہ ٹیم کو کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ کے لیے نیا کپتان مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن کپتان سے پہلے چیتن شرما کی زیرِ قیادت سینئر سلیکشن کمیٹی کا بوریا بستر گول ہوگیا۔

بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا، ”بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے قومی سلیکٹرز (سینئر مین) کے عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔“

بی سی سی آئی کے مطابق، بورڈ پانچ عہدوں کو پُر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

BCCI

T20 WORLD CUP 2022

Selection Committee