Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاسوسی کا الزام، بھارتی وزارتِ خارجہ کا ڈرائیور گرفتار

'ڈرائیور کو ایک شخص نے لڑکی بن کر اپنے جال میں پھنسایا۔'
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2022 10:35pm
بھارتی وزارت خارجہ (فوٹو کریڈٹ: دی پرنٹ/ منیشا موندل)
بھارتی وزارت خارجہ (فوٹو کریڈٹ: دی پرنٹ/ منیشا موندل)

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس کرائم برانچ ٹیم نے وزارت خارجہ میں کام کرنے والے ایک ڈرائیور کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی ”پی ٹی آئی“ نے دعویٰ کیا ہے ڈرائیور کو پاکستان میں مقیم ایک شخص کو خفیہ معلومات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ گرفتاری جمعہ کو دہلی میں واقع جواہر لال نہرو بھون سے کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر پاکستان میں مقیم ایک شخص کو قومی سلامتی سے متعلق ”خفیہ اور حساس“ معلومات فراہم کرتا تھا۔

”ڈرائیور کو لڑکی بن کر اپنے جال میں پھنسانے والے ایک شخص نے ہنی ٹریپ کیا تھا۔“

تاہم پولیس نے قومی سلامتی سے متعلق خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کیس کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

espionage

Indian Foreign Ministry

Driver Arrested