Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی انتقال کرگئے

طارق ٹیڈی سانس اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے
شائع 19 نومبر 2022 06:02pm

مشہور کامیڈین اور اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کرگئے۔

ٹی وی، اسٹیج اور فلموں کے معروف مزاحیہ اداکار لاہور کے پی کے ایل آئی اسپتال میں صبح سات بج کر چالیس منٹ پر انتقال کر گئے۔

طارق ٹیڈی سانس اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے وہ اکیس روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وفات کی اطلاع ملتے ہی ان کے عزیز و اقارب اور ساتھی فنکاروں ان کی رہائشگاہ پہنچ کر تعزیت کی ۔

اس موقع پر ساتھی اداکاروں کا کہنا تھا کہ اداکار سے زیادہ ان کے ساتھ بھائیوں والا تعلق تھا جو مدتوں یاد رہے گا۔

اداکار کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ طارق ٹیڈی نے بطور کامیڈین لاکھوں لوگوں نے محظوظ کر کے فن کی خدمات سرانجام دیں۔

وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے طارق ٹیڈی کے اہل خانہ کے لئے 30 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان بھی اعلان کیا۔

Tariq Teddy