Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنادی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو بہادر بسمہ سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔
شائع 19 نومبر 2022 05:56pm
اسکرین گریب ـ(ٹوئٹر/ملک رمضان اسرا)
اسکرین گریب ـ(ٹوئٹر/ملک رمضان اسرا)

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں بہادر لڑکی نے پرس چھیننے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی، شہریوں نے طالبہ کے ساتھ مل کر ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

بسمہ شاہ نامی یونیورسٹی طالبہ والدہ کے ہمراہ اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہی تھیں کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے ان سے پرس چھیننے کی کوشش کی۔

بسمہ شاہد نے جرات کا مظاہرہ کر تے ہوئے ڈاکوؤں سے پستول چھین لیا، شہریوں نے طالبہ کے ساتھ ملکر ڈاکوؤں کو پکڑا، درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو بہادر بسمہ سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔

کینٹ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Gujranwala

Mobile Phone Snatching

Street Crimes