فلم جوائے لینڈ کی سینما گھروں میں نمائش روکنے کی درخواست دائر
فلم شریعت، اخلاقی اور مذہبی اقدار کے خلاف بنائی گئی ہے، درخواست گزار
لاہورہائیکورٹ میں فلم جوائے لینڈ کی پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش روکنے سے متعلق درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں وزیراطلاعات، پیمرا، پی ایم ڈی اے اورسینٹرل فلم سنسربورڈ فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فلم شریعت، اخلاقی اور مذہبی اقدار کے خلاف بنائی گئی ہے۔
موقف پیش کیا کہ فلم اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کو توڑ سکتی ہے اسی وجہ سے خلاف قانون ہے، ایسی فلم کونمائش کیلئےلائسنس جاری نہیں کیا جاسکتا۔
عدالت سے استدعا کی کہ فلم پاکستان میں مستقل طور پر بین کی جائے ساتھ ہی سنسرشپ سرٹیفکیٹ اور فلم کے لائنسس کو بھی منسوخ کیا جائے۔
Lahore High Court
مقبول ترین
Comments are closed on this story.