Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ام رباب کی کوششوں سے ایم پی اے سردار چانڈیو و دیگر پر فرد جرم عائد

آج ہماری فتح کی طرف پہلا قدم ہے، ام رباب
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2022 02:54pm
اسکرین گریب، آج نیوز
اسکرین گریب، آج نیوز

دادو کی ماڈل ٹرائل کورٹ نے میہڑ کے تہرے قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو پر فرد جرم عائد کردیا۔

ام رباب چانڈیو کے والد، چچا اور دادا کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سردار چانڈیو، برہان چانڈیو و دیگر نامزد ملزم پیش ہوئے۔

ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

فرد جرم میں یہ کہا گیا ہے کہ واقعے والے دن ایم پی اے سردار چانڈیو کی ہدایت پر ملزمان نے برہان چانڈیو کی موجودگی میں فائرنگ کی ہے۔

عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ام رباب نے کہا کہ آج ہماری فتح کی طرف پہلا قدم ہے، سردار برادران کو پھانسی کے پھندے تک پہنچا کر رہیں گے۔

یاد رہے کہ ام رباب چانڈیو کے والد، چچا اور دادا کو 17 جنوری 2018 کو قتل کردیا گیا تھا۔

پاکستان

court

Dadu