Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی نے قریبی دوست سے منگنی کرلی

آئرا عامر خان اور ان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ کی بیٹی ہیں
شائع 18 نومبر 2022 11:34pm

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے قریبی دوست سے منگنی کرلی۔

عامر خان کی صاحبزادی آئرا اور نوپور شیکھر کی منگنی کی تقریب کا انعقاد ممبئی میں کیا گیا جس میں اداکار کی سابقیہ اہلیہ کرن راؤ سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

آئرا اور نوپور کی منگنی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئرا نے سرخ رنگ کا لباس منتخب کیا جبکہ ان کے منگیتر نوپور کو سیاہ اور سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دو ماہ قبل آئرا کے منگیتر نوپور نے اٹلی کے مشہور شو ’آئرن مین‘میں شرکت کی تھی اور گھٹنوں پر بیٹھ کر انہیں انگوٹھی پہناتے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جس کی ویڈیو خود آئرا خان نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی پہلی اہلیہ رینا دت کی اکلوتی بیٹی ایران خان نے کچھ سال قبل تھیٹر ڈائریکٹر کے طور پر ڈیبیو کیا تھا لیکن تاحال انہوں نے بالی ووڈ میں آنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Aamir Khan

AIRA KHAN