Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوج اور وزیراعظم میں اتفاق سے بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا، وزیر دفاع

آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہوگا، خواجہ آصف
شائع 18 نومبر 2022 10:41pm
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور وزیراعظم شہباز شریف میں اتفاق سے بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام آجائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہوجائے گا اور اگلے ہفتے آرمی چیف کا نام بھی سامنے آجائے گا، البتہ جو بھی نام ہوا اس پر عسکری اور سیاسی قیادت کا مکمل اتفاق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت کے بغیر نہیں ہورہا، جو نام سمری میں آئیں گے انہی میں سے ایک پر اتفاق ہوگا، تعیناتی میں کوئی ابہام نہیں لیکن عمران خان ابہام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سارے پراسیس کو متنازع بنانے کا قصور عمران خان کا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پیر کو تعیناتی کا عمل شروع ہوا تو منگل یا بدھ کو نام سامنے آجائے گا، مجوزہ قانون سازی کا مجوزہ تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں، اتحادیوں میں اختلاف عمران خان کی خواہش ہوسکتی ہے مگر یہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات میں تعیناتی پر کوئی بات نہیں ہوئی، اگر وہ کہتے ہیں کہ نیوٹرل ہوگئے ہیں تو فیصلے کو عزت دیں، سسٹم میں فوج کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

Shehbaz Sharif

COAS

Khawaja Asif

President Arif Alvi

Army chief appointment