Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایم ہاؤس میں مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ، نئے آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس کی سمری پر جلد فیصلہ متوقع

اہم تقرری پر ایک ہیلی کاپٹر کی وزیراعظم ہاؤس میں لینڈنگ، ذرائع
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2022 07:53am
پی ڈی ایم رہنما ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو — فائل
پی ڈی ایم رہنما ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: رواں ماہ ہونے والی اہم تقرریوں سے قبل ہی جڑواں شہروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں اہم شخصیات کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران جمعہ کی شب سیاسی و عسکری حکام کی ملاقاتیں ہوئیں جب کہ وزیراعظم ہاؤس میں اہم ترین مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم تقرریوں کے معاملے پر گزشتہ رات دو سینئر وزراء کی راولپنڈی میں اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی جس میں وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین اور ایک اہم شخصیت بھی موجود تھی۔

پاک فوج کے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی سمری پر جلد فیصلہ ہوگا، اس ضمن میں ایک ہیلی کاپٹر کی بھی وزیراعظم ہاؤس میں لینڈنگ ہوئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاسوں میں جلد فیصلہ متوقع ہے، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب فیصلہ ہونے پر پریس کانفرنس بھی کریں گی۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم تقرری وزیراعظم شہباز شریف کا اختیار قرار دے دیا جب کہ سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے بھی سابق صدر صدر کے مؤقف کی حمایت کردی۔

rawalpindi

Shehbaz Sharif

Asif Ali Zardari

COAS

اسلام آباد

Prime Minister

Army chief appointment