Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران کا لانگ مارچ ورک فرام ہوم، انہیں کوئی گولی نہیں لگی: مریم اورنگزیب

گھڑی کی فروخت سے ملنے والی رقم چارٹر جہاز کے ذریعے پاکستان لائی گئی، وفاقی وزیر
شائع 18 نومبر 2022 06:12pm
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو قاتلانہ حملے میں کوئی گولی نہیں لگی۔

عمران خان کے خطاب کے رد عمل میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اونرگزیب نے کہا کہ عمران کا لانگ مارچ ورک فرام ہوم ہے، یہ عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں، یقین ہے انہیں کوئی گولی نہیں لگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے نے آئین شکنی کروائی، اس کے باوجود بھی ملکی تاریخ میں پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ توشہ خانہ کی گھڑیوں کا غلط تخمینہ لگایا گیا، عمران گھڑیوں کو بیچنے کی رسیدیں دے دیں، یہ اس حوالے سے دبئی اور برطانیہ کی عدالتوں میں کیوں جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر اور فرح گوگی گھڑی دبئی لے گئے، جس کے بعد گھڑی کی فروخت سے ملنے والی رقم چارٹر جہاز کے ذریعے پاکستان لائی گئی، عمران خان نے گھڑی کی رقم غیر قانونی طریقے سے پاکستان لا کر منی لانڈرنگ کی۔

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

tosha khana case

Attack on Imran Khan

Watch Sold

Azadi March Nov18 2022