Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یو اے ای میں شعیب اختر کا تین سالہ مداح عمارت کی 14ویں منزل سے گر کر جاں بحق

خوبصورت بچے کے انتقال کا سن کربہت دکھ ہوا، شعیب اختر
شائع 18 نومبر 2022 05:08pm
سابق کرکٹر اپنے ننھے فین کے ہمراہ۔ فوٹو — اسکرین گریب
سابق کرکٹر اپنے ننھے فین کے ہمراہ۔ فوٹو — اسکرین گریب

متحدہ عرب امارات (یو اےا ی) میں سابق پاکستانی کرکٹر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے ملاقات کرنے والا تین سالہ فین بلڈنگ کے 14ویں فلور سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

شعیب اختر نے بچے کی حادثاتی موت کی خبر اپنےٹوئٹراکاؤنٹ پر شیئر کرکے بتایا کہ شارجہ میں بک فیئر کے دوران یہ بچہ دوڑکران کے پاس آیا تھا۔

سابق فاسٹ بولر نے بچے سے ملاقات اور پیار کےاظہار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خوبصورت بچے کے انتقال کا سن کربہت دکھ ہوا۔

دوسری جانب دبئی پولیس کی تحقیقات کے مطابق بچہ کھڑکی کے نیچے لگے بستر پر چڑھا اور کھڑکی سے نیچے گر جا گرا۔

UAE

ٹویٹر

Shoaib Akhtar

Child

Sharjah

fan