لکی مروت میں بچوں سمیت ہزاروں افراد امن مارچ کیلئے سڑکوں پر نکل آئے
لکی مروت میں ہزاروں کی تعداد میں افراد امن مارچ کے لئے شہریوں نے سڑکوں کا رُخ کرلیا۔
امن مارچ میں بڑے بزرگ سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پُر امن مارچ میں شریک بچوں نے قومی پرچم کے ساتھ ساتھ پلے کاڑڈز بھی تھامے ہوئے تھے۔
امن مارچ کے شرکاء نے شہر میں امن و امان کی صورتحال قائم کرنے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا۔
شرکا کے مطابق پانچ سے چھ ہزار افراد نے ریلی میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوئے۔
مذکورہ حملے پر صدر مملکت سمیت وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ اور دیگر وزراء و سیاسی وزراء نے مذمت کی تھی۔
اسی قسم کی ایک ریلی گزشتہ دنوں وانا میں نکالی گئی تھی جہاں مقامی افراد نے عسکریت پسندوں کی واپسی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
Comments are closed on this story.