Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کے تقرر پر صدر کے اقدام کو عمران خان کی حمایت حاصل ہوگی، فواد

عارف علوی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 18 نومبر 2022 03:56pm

آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملےنے پاکستان میں سیاسی بحران کی شکل اختیارکرلی ہے، اس معاملے میں سب سے زیادہ جوش دکھانے کے بعد حال ہی میں قدرے خاموشی اختیار کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بڑا بیان سامنے آیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں صدر مملکت عارف علوی کے اقدام کو عمران خان کی حمایت حاصل ہوگی۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ، ”آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے“۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق ، ”صرف یہ واضع کردوں صدر مملکت جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی“

فواد چوہدری کی یہ اہم ٹویٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پرکہا جارہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف بننے کی مخالفت کرنے والی پی ٹی آئی اب ان کی حامی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کا ذمہ دارجنرل قمر جاوید باجوہ کو سمجھتی ہے جس کا اظہارعمران خان کئی بار کرچکے ہیں ۔

اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اب عاصم منیرکی جانب جھکاؤکی وجہ یہ سمجھنا ہے کہ وہ جنرل باجوہ کی بیشتر پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے۔

pti

Fawad Chaudhary

anti corruption

Army chief appointment