Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خوراک کی تلاش میں تیندوے انسانی آبادی میں گھس آئے

اطلاع ملتے ہی محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے پہنچ کر آپریش شروع کردیا
شائع 18 نومبر 2022 03:03pm

اسلام آباد کے نواحی علاقے سید پور میں خوراک کی تلاش میں تیندوے انسانی آبادی میں گھس آئے جس کے باعث علاقہ مکین خوف میں مبتلا ہوگئے۔

گزشتہ رات سیدپورگاؤں میں داخل ہونے والے تیندوں نے خوف طاری کردیا تقریبا چارسے پانچ تندوے گھنٹوں آبادی کے قریب منڈلاتے رہے۔علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس اوروائلڈ لائف حکام کو اطلاع دی گئی تو وہ فوری آپریش کے لئے پہنچ گئے۔

گاؤں کے مکینوں کاماننا ہے کہ جنگلی حیات کا خطرہ بڑھ گیا ہے حکام کونیشنل پارک کے حدود میں باڑ لگانی چاہیے۔

وائلڈ لائف حکام نے مویشوں کو نقصان پہنچانے کی تردید کرتےہوئے کہا کہ نیشنل پارک کی حدود میں غیرقانونی تعمیرات کی جارہی ہیں جبکہ مرگلہ ہلزجنگلی حیات کا مسکن ہے۔

اس کےعلاوہ محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے تیندوں کو آبادی سے دوررکھنے کیلئے مرگلہ ہلزپرآپریشن بھی کیا۔

اسلام آباد

leopards