Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے 6 ماہ قبل کی گئی پیشگوئی دُہرادی

ملک کے دیوالیہ ہونے کی جانب بڑھنے کی نشاندہی
شائع 18 نومبر 2022 02:46pm
اسکرین گریب/ آج ٹی وی
اسکرین گریب/ آج ٹی وی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ معاشی صورتحال پرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال کی نشاندہی میں 6 ماہ پہلے کرچکا تھا۔

ٹوئٹرپرملک کے ڈیفالٹ ہونے کے تیزی سے بڑھتے ہوئے خطرے کو اُجاگرکرنے والے عمران خان نے لکھا کہ میں نے پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی کہ حکومت تبدیل کرنے کی سازش ہماری قرض واپسی کی صلاحیت برباد کرتے ہوئے معیشت کو تباہی کے گڑھے میں اتاردے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے برسراقتدار شریف فیملی کے علاوہ سابق صدر آصف زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک میں معاشی بہتری لانے کی صلاحیت سے محروم قرار دیا۔

انہوں نے لکھا، ”پاکستان پرکم وبیش 3 دہائیوں تک راج کرنے والے دومجرم خاندان معیشت کی تعمیرمیں کبھی سنجیدہ تھے اور نہ ہی ان میں اس کی صلاحیت تھی“ ۔

imran khan

default

Prediction