Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیگی سینیٹر کے بیٹے کو پنجاب پولیس نے پکڑ لیا

مسجد کی زمین پر شاپنگ پلازہ تعمیر کرنے کا الزام
شائع 18 نومبر 2022 02:26pm

محکمہ اینٹی کرپشن نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عبدالکریم کے بیٹے اسامہ عبدالکریم کو تحویل میں لے لیا۔

لیگی رہنما کے بیٹے پر مسجد کی زمین پر قبضہ کرکے شاپنگ پلازہ تعمیر کرنے کا الزام ہے۔

اسامہ کیخلاف سنگین کرپشن کے مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا۔

اسامہ عبدالکریم کیخلاف متعدد دفعات کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب اسامہ سے معاملے کی مزید تفتیش کرے گا۔

PMLN

anti corruption