Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوسرفراز: پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ فائنل کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا تھنک ٹینک انہیں زیر غور نہیں لارہا
شائع 18 نومبر 2022 03:01pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

یہ بات بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہو سکتی ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد شاندار فارم میں ہونے کے باوجود انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے محروم ہو سکتے ہیں۔

وکٹ کیپر بلے باز نے اب تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 اننگز میں 394 رنز بنائے ہیں اور سندھ کے لیے غیر معمولی وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کے رنز میں 3 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

تاہم اچھی کارکردگی کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کا تھنک ٹینک انہیں انگلینڈ کے آئندہ دورہ پاکستان کے لیے زیر غور نہیں لا رہا ہے۔

انگلش ٹیم یکم دسمبر سے کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں 3 ٹیسٹ کھیلے گی۔

حیران کن طور پر محمد عباس کا نام ہوم سیریز کے لیے بھی زیرغور ہے جو اگست 2021 کے بعد سے پاکستان کے لیے نہیں کھیلے۔

صرف ایک بارپاکستان کی نمائندگی کرنے والے میر حمزہ کو بھی جاری سیزن میں ان کے شانداررنز کی وجہ سے ٹیم میں شمولیت کیلئے اہم سمجھا جارہا ہے۔

توقع ہے کہ وہ نسیم شاہ، حارث رؤف اور میر حمزہ کے خلاف سیریز میں شامل ہوں گے۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کا ممکنہ اسکواڈ

امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، فواد عالم، اظہرعلی، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، ابرار احمد، محمد نواز، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، حارث رؤف اور میرحمزہ۔

پاکستان

England

Sarfaraz Ahmed

Pak vs Eng test

PAKISTAN SQUAD