Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گڈ بائے ٹوئٹر : ایلون مسک نے صارفین کو ایک دھچکا پہنچادیا

نئے ٹوئٹرمالک کے نخروں اور شان بےنیازی سے فواد چوہدری بھی عاجز
شائع 18 نومبر 2022 01:22pm

لگتا ہے کہ ٹوئٹرکے نئے مالک ایلون مسک نے اسے 44 ارب ڈالرمیں خریدا ہی اس لیے تھا کہ پیسہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو زچ کرنے کے بھی تمام ترحربے آزمانے کا اختیارسنبھال لیں۔

ایلون کی ایک تازہ ٹویٹ نے سوشل میڈیا پربحث چھیڑ دی ہے کہ کیا وہ ٹوئٹرکو بند کرنے جارہے ہیں؟

یہ ٹویٹ قبرکی تصویرپرمبنی ہے جسکے کتبے پرچڑیا کی تصویرہے ، شان بےنیازی دکھانے والے ایلون نے کیپشن میں بھی کچھ واضح نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کو شاید وضاحت کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ انہیں ایک نیا موضوع چاہیے تھا جو اس ٹویٹ نے فراہم کردیا۔

ٹوئٹر پر ’ریسٹ ان پیس‘ اور ’گڈ بائے ٹوئٹر‘ ٹاپ ٹرینڈزمیں شامل ہیں ، نئے مالک کی عجیب وغریب حرکات سے پریشان صارفین اس خدشے کااظہار کررہے ہیں کہ بس اب ٹوئٹرکا وقت رخصت ہوا چاہتا ہے۔

![](

جہاں متعدد صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی ٹوئٹربند ہونے جارہا ہے وہیں کئی دل جلوں نے صاف صاف لکھ ڈالا کہ ایلون نے اسے 44 ارب ڈالرزمیں خریدا ہی اسی لیے تھا کہ بند کردے۔

اورتواور، ٹوئٹرپرخاصے متحرک پی ٹی آئی رہنمافواد چوہدری بھی شاید انہی خدشات کا شکارہیں کہ اب وہ سیاسی مخالفین کو باآسانی کہاں آڑے ہاتھوں لے پائیں گے۔

فواد چوہدری نے بھی ایلون سے دُکھڑا رویا کہ ہم ٹوئٹرکے بغیردنیا کا تصورکرہی نہیں سکتے اس لیے آپ مسئلہ حل کرہی دیں۔

صارفین نے پیشگی حفاظتی اقدامات کے تحت ٹوئٹرپراپنے دیگرسوشل میڈیا ہینڈلز شیئر کرنا شروع کردیے ہیں تا کہ اگرٹوئٹربند ہوجائے تو انہیں وہاں فالو کیاجا سکے۔

دوسری جانب ایلون مسلک کی حرکات اورعجیب وغریب پالیسیوں کے باعث کمپنی ملازمین نے بھی نئی ملازمتیں ڈھونڈنا شروع کردی ہیں۔

ٹویٹر

Elon Musk

Fawad Chaudhary

GoodByeTwitter