کے الیکٹرک نے بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرادی
کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
درخواست میں ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی استدعا کی گئی۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی بھی درخواست کی گئی ، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 30نومبر کو سماعت کرے گا۔
اس سے قبل، نیپرا نے کے الیکٹرک کے ستمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پانچ روپے تیرہ پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے ستمبرکیلئے ایف سی اے میں کمی کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 25 اکتوبر 2022ء کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی اورکمی کی منظوری دی گئی۔
Comments are closed on this story.