Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انضمام الحق کی بیٹی کی تقریب ولیمہ، اسٹار کرکٹرز کی بیگمات کے ساتھ شرکت

سوشل میڈیا پرتقریب کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل
شائع 18 نومبر 2022 11:01am
تصاویربشکریہ: اوپی ایم شوٹس/آفیشل انسٹاپیج
تصاویربشکریہ: اوپی ایم شوٹس/آفیشل انسٹاپیج

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی صاحبزادی کی تقریب ولیمہ میں کھلاڑیوں نے بیگمات کے ساتھ شرکت کرکے چارچاند لگا دیے۔

انضمام الحق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریبات سرگودھا میں ہوئی تھیں جس کے بعد گزشتہ رات لاہورمیں ولیمہ کا انعقاد کیا گیا۔

آفیشل فوٹوگرافی کرنے والے اویس پرویز مغل نے انسٹاپیج اوپی ایم شوٹس پردلکش ویڈیوز اور تصاویرشیئرکیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی،امام الحق، شعیب اختر،شاہدآفریدی، وہاب ریاض، مشتاق احمد سمیت دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔

محمد حفیظ ، وقاریونس ، مصباح الحق ، عمراکمل ، معین خان اپنی اپنی بیگمات کے ساتھ تصاویرمیں جگمگاتے نظرآئے۔

ویڈیوزاور تصاویرکوسراہتے ہوئے صارفین نے خوب تعریفی تبصرے کیے۔

تقریب کی خاص بات پس منظرمیں مقبول ترین تُرک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے میوزک کے علاوہ ’سُن ونجلی سی مٹھڑی تان وے ’ جیسے مقبول پنجابی گیتوں کی دھنیں بجنا تھی۔

اس سے قبل سرگودھا میں ہونے والی مہندی کی تقریب میں گھوڑا ڈانس کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

cricket

babar azam

Shahid Afridi

inzimam ul haq

INZIMAM'S DAUGHTER WEDDING