Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاہے ادھر جائیں یا ادھر جائیں، ٹچ بٹن دیکھنے ضرور آئیں

فرحان سعید کی ہمایوں سعید کو منفرد انداز میں فلم دیکھنے کی دعوت
شائع 17 نومبر 2022 11:34pm

اداکار فرحان سعید نے اداکار ہمایوں سعید اور اداکار شان کی سوشل میڈیا جاری تکرار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اداکار ہمایوں سعید کو انہی کے انداز میں اپنی نئی فلم’ٹچ بٹن ’دیکھنے کی دعوت دے ڈالی۔

گزشتہ دنوں شان شاہد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاوں گا پر طنز کیا تھا ۔

بظاہر ویڈیو میں انہوں نے کسی اداکار یا فلم کا نام تو نہیں لیا تھا لیکن انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی ڈائریکٹرز یا رائٹرز اِدھر نہیں جاؤں گی، اُدھر نہیں جاؤں گی سے نکل کر نئے موضوعات کی طرف آئیں۔

شان شاہد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ہمایوں سعید نے بھی اس پر ردعمل دیا ۔

ہمایوں نے شان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اِدھر بھی جاؤں گا اور اُدھر بھی جاؤں گا اور ’ضرار‘ دیکھنے بھی جاؤں گا۔

تاہم اب اداکار فرحان سعید نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمایوں سعید کا ٹوئٹ اس تبصرہ کے ساتھ شیئر کیا کہ“ ہمایوں سعید چاہے ادھر جائیں یا ادھر جائیں، ٹچ بٹن دیکھنے ضرور آئیں،آپ ہمارے لیے قابل تقلید ہیں۔

فرحان سعید نے ہمایوں سعید کے لیے دل کا اموجی بناتے ہوئے انہیں فلم کی ریلیز کی تاریخ 25 نومبر سے بھی آگاہ کیا۔

گلوکار کی ٹوئٹ پر ہمایوں نے پھر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ سنا ہے جب پیار ہوتا ہے بندہ اپنے سے باہر ہوتا ہے ۔۔ بھائی میں ٹچ بٹن بھی دیکھنے ضرور جاوں گا ۔

فلم ’ٹچ بٹن‘ کو پہلے 11 نومبر کو ریلیز ہونا تھا لیکن بعدازاں فلم کے ریلیز کی تاریخ کو تبدیل کردیا گیا اب فلم 25 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Humayun Saeed

Farhan Saeed

Shaan Shahid