Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا گلوکارہ شکیرا فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرینگی؟

گلوکارہ کا 2010 میں فیفا ورلڈکپ کیلئے گایا ہوئے گانا ’واکا واکا‘ بے حد مقبول ہوا تھا
شائع 17 نومبر 2022 07:49pm

فٹبال ورلڈ کپ کے گانے سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شکیرا نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے سے معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شکیرا نے 20 نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنےوالے فنکاروں کی فہرست سے اپنا نام نکلوا دیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ شکیرا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایک رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کیلئے شکیرا سے کوئی بات چیت کی ہی نہیں گئی ہے ۔

یاد رہے کہ 2010 کے ورلڈکپ کیلئے گائے ہوئے گانے ’واکا واکا‘ سے شکیرا کو دنیا بھر میں خوب شہرت حاصل ہوئی تھی جس کے بعد سے مداح فیفاورلڈکپ کے دوران شکیرا کی پرفارمنس کے منتظر رہتے ہیں۔

shakira

Waka waka