Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سستا لہنگا کیوں بھیجا؟ دلہن کا شادی سے انکار

جوڑے کی اسی ماہ شادی تھی
شائع 17 نومبر 2022 07:23pm

بھارت میں شادی کی تقریبات میں مضحکہ خیز واقعات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریاست اُتراکھنڈ کے علاقے میں سسرال سے پسند کا لہنگا نہ آنے پر لڑکی نے شادی سے کچھ دن قبل ہی رشتے سے انکار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق لڑکی کے سسرال نے ہونے والی دلہن کے لیے لکھنو سے 10 ہزار بھارتی روپے کا لہنگا منگوایا اور اس کے گھر بھیجا لیکن اسے وہ پسند نہ آیا۔

تاہم لڑکی نے لہنگا پسند نہ آنے پر اپنے منگیتر سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے کی رواں سال جون میں منگنی ہوئی تھی اور اسی ماہ شادی تھی جس کے کارڈ بھی تقسیم کردیے گئے تھے۔

ٰIndia

Bride