Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سربراہ جنوبی افریقا ڈیفنس فورس کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف

پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، جنرل ندیم
شائع 17 نومبر 2022 07:16pm
فوٹو — اسکرین گریب/ آئی ایس پی آر
فوٹو — اسکرین گریب/ آئی ایس پی آر

اسلام آباد: جنوبی افریقا کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ جنرل مافوانیا کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل مافوانیا نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر چیئرمین جوائنٹ چیف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم سے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں اور سکیورٹی و انسداد دہشتگردی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر جنرل ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سربراہ جنوبی افریقا نیشنل ڈیفنس نے پاکستانی افواج کی مہارت کو سراہا اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

ISPR

اسلام آباد

Joint Chief of Staff Committee