Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

گھڑی پر سعودی ولی عہد کے کسی احتجاجی خط کا علم نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، ممتاز زہزہ بلوچ
شائع 17 نومبر 2022 05:57pm
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ۔ فوٹو — فائل
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ۔ فوٹو — فائل

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کے گھڑی سے متعلق کسی احتجاجی خط کا علم نہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں ہوا تھا، دورے سے متعلق دونوں ممالک میں مشاورت جاری ہے، البتہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاک سعودیہ ہائی لیول کونسل کا اجلاس بھی جلد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی خارجہ پالیسی پر بات نہیں کرنا چاہتی جب کہ ہماری خارجہ پالیسی دوست ممالک سے تعلقات بڑھانے کے لئے ہے اور ہمیں امریکا کے ساتھ بھی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

پریس فریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ گھڑی بیچنے پر سعودی ولی عہد کا احتجاج خط آیا تھا؟ جس پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ میرے پاس سعودی ولی عہد کے خط کی کوئی اطلاعات نہیں۔

بھارتی میزائل کے پاکستان میں گرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری معاملے کی حساسیت کو سمجھتی ہے جب کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل سلامتی کونسل قرادادوں پر عمل در آمد ہے۔

foreign office

اسلام آباد

Saudi Crown Prince

spokesperson

tosha khana case