Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

پنجاب حکومت نے جوائے لینڈ پر پابندی عائد کردی

گزشتہ روز مرکزی سینسربورڈ نے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2022 06:16pm
اسکرین گریب: ٹریلز، جوائے لینڈ
اسکرین گریب: ٹریلز، جوائے لینڈ

حکومت پنجاب نے متنازع فلم جوائے لینڈ پر پابندی عائد کرتے ہوئے پرڈیوسر سرمد سلطان کو سنیماؤں میں ریلیز کرنے سے روک دیا۔

محکمہ اطلاعات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فلم کے حوالے سے بےحد شکایات موصول ہورہی ہیں۔

گزشتہ روز مرکزی سینسربورڈ نے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔

مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فُل بورڈ اجلاس میں فلم دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ فلم کے کچھ حصے حذف کرنے کے بعد نمائش کیلئے پیش کی جاسکتی ہے۔

عالمی ایوارڈ یافتہ فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں ملازمت کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائی ہیں۔

پاکستان

LGBTQ

joyland

Banned Movies