Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ازدواجی تعلقات کامیاب بنانے والا ایک معمولی لفظ

ایک لفظ جو آپ کے شریک حیات کو آپ سے کبھی دور نہیں جانے دے گا
شائع 17 نومبر 2022 05:41pm
تصویر بشکریہ اسٹاکسی
تصویر بشکریہ اسٹاکسی

اگر آپ کی ازدواجی زندگی مسائل اور جھگڑوں کا شکار ہے تو اس کا حل ایک معمولی سے لفظ میں پوشیدہ ہے۔

نئی تحقیق بتاتی ہے کہ اگر آپ لمبی اور خوشگوار ازدواجی زندگی چاہتے ہیں تو ہر موقع پر اپنے شریک حیات کا شکرگزار ہونا پڑے گا، یعنی اگر شریک حیات سے کوئی کام کرانے کے بعد ”شکریہ“ کہا جائے تو آپ کی ازدواجی زندگی انتہائی سہل ہوسکتی ہے۔

امریکہ میں جارجیا یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور مطالعہ کے شریک مصنف ٹیڈ فوٹریس کہتے ہیں کہ “ اپنے شریک حیات کی جانب سے چاہے جانے اور قدر کئے جانے کا احساس اس پر براہ راست اثر ڈالتا ہے کہ آپ اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، آپ اسے نبھانے کے لیے کتنے پرعزم ہیں اور آپ یقین رکھتے ہیں کہ یہ قائم رہے۔“

تحقیق میں ٹیلی فون سروے کے استعمال کرتے ہوئے 468 شادی شدہ افراد سے ان کی مالی حالت، مواصلات اور شریک حیات کی جانب سے شکریہ کے اظہار کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔ نتائج نے اشارہ دیا کہ شریک حیات کا اظہار تشکر پائیدار ازدواجی زندگی کا سب سے مستقل پہلو تھا۔

جارجیا یونیورسٹی سے مطالعہ کے مرکزی مصنف ایلن بارٹن نے کا کہنا ہے کہ ”اس سے معمولی سے لفظ ’شکریہ‘ کی طاقت ظاہر ہوتی ہے۔“

مطالعہ میں یہ بھی پایا گیا کہ زوجین کے اظہار تشکر نے مردوں اور عورتوں میں طلاق کے رجحان کے ساتھ ساتھ خواتین کی ازدواجی وابستگی کو تنازعات کے دوران خراب مواصلات کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا۔

Married life problems

Solutions

Thank You